پاکستان
پنجاب میں ایک اور بڑا اپ سیٹ نتیجہ، رانا ثناء اللہ قومی اسمبلی نشست سے آؤٹ
پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار ڈاکٹر نثار جٹ 131996 ووٹ لے کر کامیاب جبکہ رانا ثنا اللہ خان 112403 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے
فیصل آباد(کھوج نیوز) ملک بھر میں ہونے والے عام انتخابات میں ایک اور بڑا اپ سیٹ دیکھنے میں آیا ہے، سابق وزیر داخلہ و مسلم لیگ (ن)پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ فیصل آباد سے قومی اسمبلی نشست ہار گئے۔
تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 100 فیصل آباد کے 377 پولنگ اسٹیشنز میں سے 377 کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار ڈاکٹر نثار جٹ 131996 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔ مسلم لیگ ن کے رانا ثنا اللہ خان 112403 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔