پاکستان

پنجاب میں جھکڑ چلنےاوربارش کا امکان،سندھ میں سورج آگ برسائےگا

اسلام آباد، راولپنڈی، مری، گلیات، لاہور، گجرات، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، اٹک، جہلم، چکوال میں بارش کی پیش گوئی ہے

اسلام آباد (کھوج نیوز) محکمہ موسمیات نے مختلف شہروں میں گرمی کے ستائے عوام کیلئے بارش کی نوید سنا دی، تاہم بالائی سندھ میں سورج آگ برسائے گا ، خیبرپختونخوا اور پنجاب میں جھکڑ چلنے اور بارش کا امکان ہے۔ اسلام آباد، راولپنڈی، مری، گلیات، لاہور، گجرات، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، اٹک، جہلم، چکوال میں بارش کی پیش گوئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی برسات متوقع ہے۔

سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ بالائی سندھ میں موسم شدید گرم اور گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے، جب کہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم گرم اور خشک رہے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button