پاکستان

پنجاب میں سرمایہ کاری کےمواقع،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازسےقطری سفیرکی اہم ملاقات

ملاقات میں با ہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،بالخصوص پنجاب میں سرمایہ کاری کے ممکنہ مواقع، لیبر فورس کے فراہمی پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا

لاہور(کھوج نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے قطر کے سفیر علی بن مبارک الخاطرکی ملاقات ہوئی اس ملاقات میں با ہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،بالخصوص پنجاب میں سرمایہ کاری کے ممکنہ مواقع، لیبر فورس کے فراہمی پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔ ملاقات میں پنجاب اور قطر کے درمیان اقتصادی تعلقات فروغ کا اصولی فیصلہ کر لیا گیا۔ پنجاب میں انفراسٹرکچر کی ترقی اور دیگر شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے پنجاب حکومت کی بزنس فرینڈلی پالیسیوں سے آگاہ کیا وزیراعلی مریم نواز شریف نے قطرکے بزنس مین اور صنعتکاروں کو پنجاب میں سرمایہ کاری کی دعوت دی قطری سفیر نے پاکستان کی ہنر مند افرادی قوت کی دل کھول کر تعریف کی قطری سفیر نے پنجاب سے سکلڈ لیبر فورس کی بھرتی میں اضافے میں اظہار دلچسپی بھی کیا۔ دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے اور تعاون کی نئی راہیں تلاش کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button