پاکستان

پنجاب کابینہ فائنل، جنوبی پنجاب ایک بار پھر نظر انداز ‘ لاہور کو 8 وزارتوں سے نواز دیا گیا

18 رکنی کابینہ میں 6 صوبائی وزراء پہلے بھی پنجاب میں کابینہ کا حصہ رہ چکے ہیں' جن میں خواجہ سلمان رفیق، خواجہ عمران نذیر، خلیل طاہر سندھو، بلال یاسین، مجتبیٰ شجاع الرحمن، رمیش سنگھ شامل ہیں

لاہور(کھوج نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجاب کابینہ فائنل کر دی جس میں جنوبی پنجاب کو ایک بار پھر نظر انداز کرتے ہوئے لاہور ڈویژن کو 8 وزارتوں سے نواز دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی 18 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا ہے جس کے ساتھ ہی پنجاب میں حکومت سازی کا مرحلہ مکمل ہوگیا، گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے گورنر ہاؤس میں کابینہ اراکین سے حلف لیا۔اس 18 رکنی کابینہ میں 6 صوبائی وزراء ایسے ہیں جو پہلے بھی پنجاب میں بطور صوبائی وزیر کام کرچکے ہیں۔ ان میں خواجہ سلمان رفیق، خواجہ عمران نذیر، خلیل طاہر سندھو، بلال یاسین، میاں مجتبیٰ شجاع الرحمن، رمیش سنگھ شامل ہیں جو شہباز شریف کے ساتھ 2 بار پنجاب میں کام کر چکے ہیں۔ جبکہ وزراء ایسے ہیں جو پہلی بار کابینہ کا حصہ بنے ہیں۔ مریم نواز کی جانب سے کیے گئے اعلان کے مطابق مریم اورنگزیب کو سینئر وزیر بنایا گیا ہے، جبکہ ان کو پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ، جنگلات اور ماحولیات کے محکمے دیئے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ کاظم پیرزادہ کو ایریگیشن عظمیٰ بخاری کو اطلاعات و نشریات، رانا سکندر حیات کو پرائمری ایجوکیشن، خواجہ عمران نذیر کو پرائمری ہیلتھ اور خواجہ سلمان رفیق کو اسپیشلایزڈ ہیلتھ کے محکمے دیئے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ عاشق کرمانی زراعت، خلیل طاہر سندھو انسانی حقوق، رمیش سنگھ اقلیتی امور، فیصل کھوکھر اسپورٹس، ذیشان رفیق بلدیات، سہیل بھرت مواصلات، چوہدری شافع حسین بزنس اینڈ انڈسٹری، شیر علی گورچانی کو مائنز اینڈ منرل کے دیے گئے ہیں۔مریم نواز کے اعلان کے مطابق مجتبیٰ شجاع کو خزانہ اور سہیل شوکت بٹ کو سوشل ویلفیئر کا محکمہ دیا گیا ہے۔ وزراء کے محکموں کا نو ٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button