پاکستان

پنجاب کابینہ کی تشکیل؛وزیراعلیٰ مریم نوازکو دشواری کا سامنا

وزارتوں کےحصول کےلیے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی میز پر سفارشوں کے انبار لگ گئے۔

لاہور(کھوج نیوز)پنجاب کابینہ کی تشکیل؛وزیراعلیٰ مریم نوازکو دشواری کا سامنا، پنجاب میں بننے والی کابینہ کی تشکیل میں آزاد ارکان کے مطالبات آڑے آگئے۔ مسلم لیگ ن نے وزیراعظم کے انتخاب کے بعد کابینہ تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ مسلم لیگ ن کے ذرائع کے مطابق وزارتوں کےحصول کےلیے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی میز پر سفارشوں کے انبار لگ گئے۔ ن لیگ میں شامل ہونے والے آزادامیدواروں نے وزارتوں کا مطالبہ کردیا۔ یہی وجہ ہے کہ  وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو کابینہ کی تشکیل میں مشکلات کا سامنا ہے۔

مسلم لیگ ن کے ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کے انتخاب کے بعد مسلم لیگ ن کا مشاورتی اجلاس طلب کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق صوبے میں کابینہ کی تشکیل دومرحلوں میں کی جائے گی۔ پہلے مرحلے میں 16رکنی کابینہ تشکیل دئیے جانے کاامکان ہے۔

پہلے مرحلے میں آزاد ارکان اور ق لیگ کے لوگوں کو کابینہ میں شامل کیاجائے گا۔ دوسرے مرحلے میں پیپلزپارٹی اور استحکام پاکستان پارٹی کے لوگوں کو کابینہ میں شامل کیا جائے گا۔ مسلم لیگ ن کے مشاورتی اجلاس میں بعض مزید ناموں کو بھی فہرست میں شامل کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن نے کابینہ کے لیے  بعض لوگوں کے نام فائنل کرلیے ہیں۔ کابینہ کے لیے حتمی ناموں میں خواجہ سلمان رفیق، خواجہ عمران نذیر، ذکیہ شاہنواز، ایوب گادھی، بلال یاسین اور مریم اورنگزیب شامل ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button