پاکستان

پنجاب کا پہلا پلگ اینڈ پلےطرزپرگارمنٹ سٹی قائم کرنےکا فیصلہ ،مریم نواز نے ہدایات دیدیں

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی زیرصدارت خصوصی اجلاس میں پنجاب کا پہلا پلگ اینڈ پلے طرز پر گارمنٹ سٹی قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا

لاہور(کھوج نیوز)پنجاب کا پہلا پلگ اینڈ پلےطرزپرگارمنٹ سٹی قائم کرنےکا فیصلہ ،مریم نواز نے ہدایات دیدیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی زیرصدارت خصوصی اجلاس میں پنجاب کا پہلا پلگ اینڈ پلے طرز پر گارمنٹ سٹی قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔رپورٹ کے مطابق منسٹر انڈسٹری چوہدری شافع حسین کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کیمٹی بھی قائم کردی گئی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ پہلے پلگ اینڈ پلے گارمنٹ سٹی میں تمام سہولیات میسر ہونگی۔
گارمنٹ سٹی میں بڑی ایپیرل انڈسٹریز سے اظہار دلچسپی طلب کرنے کی ہدایت گارمنٹ سٹی میں شیڈ اور دیگرسہولیات مہیا کی جائیں گی۔ گارمنٹ سٹی میں ویونگ،ڈائینگ،دیگر متعلقہ یونٹ قائم ہونگے ۔
گارمنٹ سٹی میں گرین انرجی /سولر انرجی سسٹم قائم کئے جائیں گے۔ پہلے گارمنٹ سٹی پائلٹ پروجیکٹ کے بعد بتدریج دیگر علاقوں میں بھی گارمنٹ سٹی قائم ہونگے۔مریم نواز نے
گارمنٹ انڈسٹری کےلئے ورکرز کی ٹیکنکل ٹریننگ کا اہتمام کرنے کی ہدایت کی ۔ اس موقع پرسینٹر پرویز رشید ، صوبائی وزیراطلاعات عظمیٰ زاہد بخاری،صوبائی وزیرصنعت چوہدری شافع حسین، ایم پی اے ثانیہ عاشق،چیف سیکرٹری ،چیرمین پی اینڈ ڈی، سیکرٹریز،کمشنر پرنسپل سیکرٹری اوردیگرحکام نے بھی شرکت کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button