پاکستان

پنجاب کی نگراں حکومت کی وفاداریاں، العزیزیہ ریفرنس میں نوازشریف کو آزادی دیدی

نگراں پنجاب کابینہ نے سرکولیشن کے ذریعے سزا معطلی کی منظوری دی ہے، نگران وزیر اطلاعات عامر میر نے نواز شریف کی سزا معطلی کی تصدیق کر دی ہے

لاہور(کھوج نیوز) پنجاب کی نگراں حکومت کی وفاداریاں، پنجاب کی نگراں حکومت نے العزیزیہ ریفرنس میں سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی سزا معطل کردی۔

تفصیلات کے مطابق نگراں پنجاب کابینہ نے سرکولیشن کے ذریعے سزا معطلی کی منظوری دی ہے، نگران وزیر اطلاعات عامر میر نے نواز شریف کی سزا معطلی کی تصدیق کر دی ہے۔ عامر میرکے مطابق نگران کابینہ نے آئینی اختیارات استعمال کرتے ہوئے سزا معطل کی، کرمنل پروسیجرل کوڈ کے سیکشن 401 کے تحت نواز شریف کی سزا معطل کی گئی ہے۔ سزا معطلی کی درخواست نواز شریف کی جانب سے دی گئی تھی۔ نگراں وزیر اطلاعات پنجاب عامر میر کا کہنا ہے کہ کیس کا حتمی فیصلہ عدالت ہی کرے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button