پاکستان

پنجاب کےصوبائی دارالحکومت نےتعمیروترقی ایک اور سنگ میل عبورکرلیا،وزیراعلیٰ مریم نوازکے ہاتھوں ملتان روڈ انٹر چینج کا افتتاح

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نےپاکستان کے سب سےبڑے ملتان روڈ انٹر چینج کا افتتاح کردیاہے۔ جبکہ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نےتکمیل کےبعد رنگ روڈسدرن لوپ 3 کا بھی باقاعدہ آغازبھی کیا

لاہور(کھوج نیوز)پنجاب کےصوبائی دارالحکومت نےتعمیروترقی ایک اور سنگ میل عبورکرلیا،وزیراعلیٰ مریم نوازکے ہاتھوں ملتان روڈ انٹر چینج کا افتتاح کروادیا گیا ۔رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نےپاکستان کے سب سےبڑے ملتان روڈ انٹر چینج کا افتتاح کردیاہے۔ جبکہ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نےتکمیل کےبعد رنگ روڈسدرن لوپ 3 کا بھی باقاعدہ آغازبھی کیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر ایک ماہ کے لئے ایس ایل تھری پر ٹول ٹیکس معاف کرنے کا اعلان کیا شہری مفت سفر کرسکیں گے۔ بعدازاں وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ایس ایل فور پراجیکٹ کے لئے فوری اقدامات کی ہدایت بھی کی۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے اڈا پلاٹ سے ملتان روڈ انٹر چینج تک روڈ کا معائنہ کیا۔ صوبائی وزیر مواصلات ملک صہیب احمد برتھ نے وزیر اعلی مریم نواز کو پراجیکٹ کے بارے میں تفصیلی بریفننگ دی جس میںبتایا گیاکہ ایس ایل تھری ملتان روڈ انٹر چینج پنجاب کا سب سے بڑا انٹر چینج ہے ۔ بریفنن جنوب سے آنے والی ٹریفک8 کلومیٹر طویل لاہور رنگ روڈ سدرن لوپ تھری پر چند منٹ میں ائیر پورٹ پہنچ سکے گی ۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے اس موقع پر کہا کہایس ایل تھری بننے سے شہر کی اندرونی روڈ پر رش کم ہوگا ۔
ایس ایل تھری لاہور میں ٹریفک منیجمنٹ کیلئے بہت اہم ہے۔ ٹھوکر اور کینال روڈ پر بھی ٹریفک رش کم ہوگا ۔
وزیر اعلی مریم نواز شریف نے سیکرٹری تعمیرات و مواصلات اور ٹیم کی کاکردگی کو سراہا۔
سینیرصوبائی وزیر مریم اورنگ زیب ، ایم این اے افضل کھوکھر ، معاون خصوصی ذیشان ملک،چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان ،ائی جی ڈاکٹر عثمان انور، کمشنر زید بن مقصود ، ڈپٹی کمشنر رافعہ حیدر اور دیگر حکام نے بھی کی شرکت کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button