پاکستان

پولیس کی قربانیاں ،مگرکالی بھیڑیں بھی موجود،وزیراعلیٰ مریم نواز بھی چُپ نا رہ سکیں

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا جس میں صوبےبھرمیں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیاگیا۔

لاہور(کھوج نیوز)پولیس کی قربانیاں ،مگرکالی بھیڑیں بھی موجود،وزیراعلیٰ مریم نواز بھی چُپ نا رہ سکیں۔رپورٹ کے مطابق مریم نوازشریف نےکہا ہےکہ پولیس قربانی بھی دے رہی ہےمگر کالی بھیڑیں بھی موجود ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا جس میں صوبےبھرمیں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیاگیا۔ آئی جی پنجاب نےامن و امان کی مجموعی صورتحال اورپولیس کی کارکردگی کےبارے میں بریفنگ دی۔ اجلاس میں پنجاب کی جیلوں میں ”بیگر بیرک“ کے قیام کے تجویز پر اتفاق کیا گیا۔

مریم نوازشریف نےکہا کہ 13کروڑ عوام کو جوابدہ ہوں،پولیس کرائم کنٹرول کرے، حقائق سے آنکھیں بند نہیں کی جاسکتی، پنجاب میں کسی جگہ پربھی نوگو ایریا برداشت نہیں۔ انہوں نے زوردیا کہ صوبےبھرمیں کرائم ریٹ کو ہرصورت نیچے لانا ہوگا، جرائم زیادہ ہوتو عوام حکومت کی ریفارمز اور ڈویلپمنٹ بھول جاتی ہے، پولیس قربانی بھی دے رہی ہے مگر کالی بھیڑیں بھی موجود ہیں، پولیس کے ساتھ ہوں، فورس کے پیچھے کھڑی ہوں، یونیفارم پہن کر اظہار یکجہتی کیا۔

مریم نوازشریف نےکہا کہ لاہورمیں ڈکیتی کے واقعات میں 50فیصد سے زائد کمی خوش آئند ہے، پولیس کے امور میں سیاسی مداخلت ختم کرادی، اب پولیس پرفارم کرے، ڈی پی او حضرات اپنے ڈسٹرکٹ کو کرپٹ اہلکاروں اور جرائم پیشہ افراد سے پاک کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button