پاکستان

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہوگی یا اضافہ؟

پیٹرول کی قیمت میں 15 روپے 39 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 88 پیسے کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے

اسلام آباد(کھوج نیوز) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہو گی یا اضافہ؟ اس حوالے سے تمام رپورٹس سامنے آنے کے بعد شہریوں کے لئے اچھی خبر منظر عام پر آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا فیصلہ کرلیاہے۔ذرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 15 روپے 39 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 88 پیسے کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ 16 مئی کو بھی حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 15 روپے سے زائدکی کمی کی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button