پاکستان

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کی تیاری

پٹرول ساڑھے 4 جبکہ ڈیزل ڈھائی روپے فی لیٹر مہنگا ہونے کا امکان ہے۔ مٹی کا تیل 2روپے 92پیسے فی لیٹر مہنگا ہو سکتا ہے

اسلام آباد(کھوج نیوز)حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔ حکومت نے یکم مارچ سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کی تیاری کرلی جب کہ پٹرول ساڑھے 4 جبکہ ڈیزل ڈھائی روپے فی لیٹر مہنگا ہونے کا امکان ہے۔ مٹی کا تیل 2روپے 92پیسے فی لیٹر مہنگا ہو سکتا ہے جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمتوں کو برقرار رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ 15 دنوں کے دوران عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ رہا ہے، گزشتہ روز برنٹ آئل مارکیٹ میں خام تیل کے نرخ 81 ڈالر 44 سینٹ فی بیرل رہے۔ ذرائع کے مطابق اوگرا قیمتوں کے متعلق اپنی حتمی ورکنگ 29فروری کو وزرات پیٹرولیم کو بھیجے گی، وزیراعظم سے مشاورت کے بعد  وزیر خزانہ قیمتوں کا حتمی اعلان کریں گی۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں یکم سے 15 مارچ تک لاگو ہوں گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button