پاکستان

پچھلے سال کی نسبت صوبائی ترقیاتی اخراجات میں کتنا اضافہ ہوا؟ حیران کن رپورٹ آگئی

جولائی 2023 تامارچ 2024 تک صوبوں نے ترقیاتی پروگرام کی مد میں 877 ارب 95کروڑ روپے خرچ کیے گئے جس کے بعد ترقیاتی اخراجات میں 23فیصد اضافہ ہوا

اسلام آباد(کھوج نیوز) رواں مالی سال کے 9ماہ میں پچھلے سال کی نسبت صوبائی ترقیاتی اخراجات میں کتنا اضافہ ہوا؟ اس حوالے سے حیران کن رپورٹ منظر عام پر آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع نے بتایا ہے کہ جولائی 2023 تامارچ 2024 تک صوبوں نے ترقیاتی پروگرام کی مد میں 877 ارب 95کروڑ روپے خرچ کیے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ جولائی 2022 سے مارچ 2023 تک صوبوں نے ترقیاتی پروگرام کی مد میں 721 ارب روپے خرچ کیے تھے، ترقیاتی پروگرام پر سب سے زیادہ 108 ارب روپے اضافے سے سندھ حکومت نے 310 ارب 79 کروڑخرچ کیے۔ ذرائع کے مطابق بلوچستان نے 92 ارب روپے خرچ کیے جب کہ گزشتہ سال 73 ارب روپے خرچ ہوئے تھے،گزشتہ سال پنجاب حکومت نے 393 ارب روپے خرچ کیے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button