پاکستان

پھل اورسبزیاں سرکاری قیمت سے 30 فیصد زائد قیمت پرفروخت،وزیراعلیٰ مریم نواز نےایکشن لےلیا

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پرائس کنٹرول کمیٹیوں کی کارکردگی پرناراضگی کا اظہار کیا ہے

لاہور(کھوج نیوز)پھل اورسبزیاں سرکاری قیمت سے 30 فیصد زائد قیمت پرفروخت،وزیراعلیٰ مریم نواز نےایکشن لےلیا۔رپورٹ کے مطابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پرائس کنٹرول کمیٹیوں کی کارکردگی پرناراضگی کا اظہار کیا ہے۔ ذرائع محکمۂ صنعت و تجارت کے مطابق مارکیٹوں میں پرائس کنٹرول کمیٹیوں کے نرخوں پر عمل درآمد نہیں کروایا جا رہا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شہریوں کو بازاروں میں کھانے پینے کی چیزیں سرکاری نرخ پر نہیں مل رہیں۔

ذرائع کےمطابق وزیرِاعلیٰ پنجاب نےپرائس کنٹرول کمیٹیوں کےنظام کونئی شکل دینےکا فیصلہ کیا ہے اور آئندہ صرف ایک افسر کو منہگائی کا ذمے دار قرار دیا جائے گا۔ ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ پھل اورسبزیاں سرکاری قیمت سے 30 فیصد زائد قیمت پر فروخت ہو رہی ہیں، آم 145 کے بجائے 250، آڑو 130 کے بجائے 200 روپےکلو اور لوکاٹ 120 کے بجائے 225 فی کلو فروخت ہو رہا ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ خربوزہ 70 کے بجائے100، تربوز 30 کے بجائے59 روپے کلو، لیموں 400 کی بجائے 600 روپے کلو فروخت ہو رہا ہے۔ مارکیٹ ذرائع کے مطابق منہگائی کی اصل وجہ آڑھتی اور افسر شاہی کا نظام ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button