پاکستان

پیرا گون ہائوسنگ سوسائٹی ریفرنس، خواجہ برادران کو آزادی کا پروانہ مل گیا

قومی احتساب بیورو (نیب) نے خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کو پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی ریفرنس میں بیگناہ قرار دے دیا

اسلام آباد(کورٹ رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک) پیرا گون ہائوسنگ سوسائٹی ریفرنس میں خواجہ برداران کو آزادی کا پروانہ مل گیا ، نیب نے ایل ڈی اے کو بھی نیا حکمنامہ جاری کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیب رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کے خلاف کرپشن کے شواہد نہیں ملے لہٰذا خواجہ برادران کے خلاف ریفرنس پرمزید کارروائی کی ضرورت نہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی کی عزیز بھٹی ٹاؤن سے منظوری ہوچکی ہے، پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی کی ایل ڈی اے سے منظوری نہیں ہوئی لہذا ایل ڈی اے بطور ریگولیٹر چھوٹی موٹی شکایات کا ازالہ کرے۔ نیب نے استدعا کی کہ پیراگون ریفرنس ایل ڈی اے کو بھجوا دیا جائے۔ لاہور کی احتساب عدالت نے نیب کی استدعا پر ریفرنس ایل ڈی اے کو بھجوادیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button