پاکستان

پیپلزپارٹی،مسلم لیگ (ن ) نےکون سی ڈیمانڈ کردی؟اہم راز سے پردہ ہٹ گیا

نوازشریف وطن واپس پہنچ چکے ہیں اور ایسے میں پیپلزپارٹی نے ایک بار پھر الیکشن کی تاریخ مانگنا شروع کردی ہے

لاہور (خصوصی رپورٹ)پیپلزپارٹی،مسلم لیگ (ن ) نےکون سی ڈیمانڈ کردی؟اہم راز سے پردہ ہٹ گیا،مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف وطن واپس پہنچ چکے ہیں اور ایسے میں پیپلزپارٹی نے ایک بار پھر الیکشن کی تاریخ مانگنا شروع کردی ہے لیکن دراصل وہ جلد ازجلد کیوں الیکشن چاہتے ہیں، اس کی ممکنہ وجہ سامنے آگئی ہے ۔

سینئر کالم نویس نسیم شاہد نے روزنامہ پاکستان میں چھپنے والے اپنے کالم میں لکھا کہ ’ سیاسی منظر نامے سے آصف علی زرداری غائب ہیں ،بلاول بھٹو زرداری کا ردعمل تو سامنے آیا ہے اور پیپلزپارٹی کا بھی کہ نوازشریف کو جلسے میں آنے کی بجائے پہلے عدالتوں میں پیش ہو کر حفاظتی ضمانت لینا چاہئے تھی۔ اُدھر نوازشریف نے جاتی امراء میں ملاقاتوں کے بعد یہ عندیہ دیا ہے کہ وہ سیاسی رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے، کیا ان کی آصف علی زرداری سے بھی ملاقات ہو گی؟ بلاول بھٹو زرداری مسلسل کہہ رہے ہیں کہ ایک شخص کے لئے انتخابات کو روکا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button