پاکستان

پیپلزپارٹی اورنون لیگ آمنے سامنے آگئے،بجٹ کی تیاری میں اعتماد میں نہ لینےپر تحفظات کا اظہار

پیپلز پارٹی نے دھمکی دی ہے کہ اگر ان سے مشاورت نا کی گئی تو جلد کوئی فیصلہ کریں گے ہمارے ممبران کونظر اندازکیا جارہا ہے

لاہور (کھوج نیوز ) پیپلزپارٹی اورنون لیگ آمنے سامنے آگئے رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کی پریس کانفرنس ہوئی جس میں پیپلز پارٹی نے دھمکی دی ہے کہ اگر ان سے مشاورت نا کی گئی تو جلد کوئی فیصلہ کریں گے ہمارے ممبران کونظر اندازکیا جارہا ہے۔وفاقی بجٹ کی تیاری میں اعتماد میں نہ لینےپرپیپلزپارٹی نے تحفظات کا اظہارکیا ہے۔ تفصیلات کےمطابق رہنما پیپلزپارٹی خورشید شاہ نے کہاکہ حکومت نےبجٹ سے متعلق نہیں کچھ بتایا، نہ ہی ہمیں اعتماد میں لیاگیا، معلوم نہیں (ن )لیگ نجکاری پالیسی، ٹیکسزاورترقیاتی پروگرام پرکیاکررہی ہے؟انہوں نے مزید کہا کہ نہیں معلوم عوام کو ریلیف دینےکےاقدامات میں کس صوبےکوکیا حصہ دیاجا رہا ہے ؟ یہ بھی نہیں معلوم بجٹ حکومت خود بنا رہی ہےیا آئی ایم ایف کا بجٹ مسلط کیاجارہا ہے ؟

خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ وفاقی بجٹ میں ہماری تجاویز ہرصورت شامل ہونی چاہیےتھیں، بجٹ میں عوام ہم سے پوچھےگی کہ یہ کیا کردیا؟ کیا ہم عوام کو یہ بتائیں کہ ہمیں تو پتا ہی نہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ سیاسی طور پرپیپلزپارٹی کو دیکھنا ہوگا کہ بجٹ پرکیا فیصلہ لیناہے؟

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button