پاکستان

پیپلزپارٹی نےوفاقی کابینہ میں شامل ہونےکا فیصلہ کیوں کیا؟

چیئرمین سینٹ یوسف رضا گیلانی نےصوبے اورمرکزمیں مناسب حصہ ملنےکی شرط پرکابینہ میں شامل ہونےکا فیصلہ کیوں کیا

اسلام آباد(کھوج نیوز)  پاکستان پیپلزپارٹی کےچیئرمین بلاول بھٹو اورمرکزی رہنماؤں کی جانب سے اتحادی حکومت میں وزارتیں لینےسےانکار کےباوجود صدر آصف علی زرداری کی عدم موجودگی اور پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کی بجائے قائم مقام صدر کے فرائض انجام دینے والے چیئرمین سینٹ یوسف رضا گیلانی نےصوبے اورمرکزمیں مناسب حصہ ملنےکی شرط پرکابینہ میں شامل ہونےکا فیصلہ کیوں کیا، بلاول بھٹوکی سیاسی سرگرمیاں غیرفعال ہونےکی حد تک محدود کیوں ہیں اورکیا وہ ملک میں ہی موجود ہیں؟ وزیراعظم سے ملاقات میں پیپلزپارٹی کےرہنماؤں نےوفاقی بجٹ منظورکرانے کےمرحلےمیں ایوان میں حکومت کیلئےآسانیاں پیدا کرنےکی یقین دہانی کس کےایماء پرکرائی ہیں، یہ اور اس سے جڑے کئی سوالات موضوع بحث بن رہے ہیں۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی اہم اتحادی جماعت پاکستان پیپلز پارٹی جس نے ابتداء میں ہی وزارتیں نہ لینے کا فیصلہ کر لیا تھا اور اسے احتیاط کہہ لیں یا حکمت عملی کہ صرف آئینی اور پارلیمانی عہدوں تک حکومتی وابستگی رکھنے پر اکتفا کیا تھا تاہم بلآخر اب حکومت میں شمولیت کے فیصلے کا واضح لفظوں میں عندیہ دے دیا ۔ ہرچند کہ حکومت میں شمولیت کا یہ اہم عندیہ سینٹ کے چیئرمین یوسف رضا گیلانی کی زبانی سامنے آیا اور یہ انکشاف بھی کہ مسلم لیگ (ن) کے ساتھ حکومت میں شمولیت پر بات چیت جاری ہے۔

گذشتہ روزلاہورمیں میڈیا کےنمائندوں سےگفتگوکرتےہوئےاوراس سےقبل وہ قائم مقام صدرکی حیثیت میں فرائض انجام دینے کےدوران یوسف رضا گیلانی نے اپنی رہائش پربھی اخبارنویسوں سےگفتگوکرتےہوئےیہ کہہ چکےہیں کہ اگرصوبے میں وزارتوں کا مطلوبہ اورمناسب حصہ ملا توپیپلزپارٹی مریم نوازکی کابینہ میں شامل ہونےپرغورکرسکتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button