پاکستان

پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں ہونیوالی ڈیل لٹک گئی

پیپلز پارٹی تینوں عہدے اپنے پاس رکھنا چاہتی ہے جس کے لیے پارٹی صدر مملکت، چیئرمین سینیٹ اور اسپیکر قومی اسمبلی کے لیے اپنے امیدوار لائے گی

لاہور(کھوج نیوز) ملک بھر میں حکومت سازی کے معاملے کیلئے پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے درمیان ہونے والی ڈیل لٹک گئی ہے کیونکہ پیپلز پارٹی نے آئینی عہدوں کیلئے خاموشی اختیار کرلی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع نے بتایا ہے کہ پیپلز پارٹی کی جانب سے آئینی عہدوں کے لیے (ن) لیگ سے ڈیل نہ کرنے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی تینوں عہدے اپنے پاس رکھنا چاہتی ہے جس کے لیے پارٹی صدر مملکت، چیئرمین سینیٹ اور اسپیکر قومی اسمبلی کے لیے اپنے امیدوار لائے گی۔ذرائع نے بتایا ہے کہ پیپلز پارٹی کی جانب سے ڈیل مسترد کیے جانے کے بعد مسلم لیگ ن وفاق میں اپنی حکومت نہیں بنا سکے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button