پاکستان

پی آئی اے کا مالی بحران شدت اختیارکرگیا، 50 پروازیں اڑان نہ بھرسکیں

آج بھی اندرون ملک پروازوں کا فضائی آپریشن متاثر رہا۔  پی ایس او نے فیول کے پیسے لینے کے باوجود  اچانک سے سپلائی بند کردی

 کراچی(کھوج نیوز) پی آئی اے کا مالی بحران شدت اختیار کرگیا جس کے نتیجے میں قومی ائیرلائن کا آپریشن مکمل طور پر بند ہوگیا اور 50 پروازیں اڑان نہ بھر سکیں۔ آج بھی اندرون ملک پروازوں کا فضائی آپریشن متاثر رہا۔  پی ایس او نے فیول کے پیسے لینے کے باوجود  اچانک سے سپلائی بند کردی۔

کراچی سے مختلف شہروں کے ہوائی اڈوں پر اترنے والی متعدد پروازیں منسوخ ہوگئیں۔ کراچی اسلام آباد کی 3 پروازیں پی کے 300، 308 اور 340، اسلام آباد کراچی کی 2 پروازیں پی کے 301 اور 369 منسوخ کر دی گئیں۔

لاہور سے کراچی کی 2 پروازیں پی کے 303 اور 307، کراچی لاہور کی 3 پروازیں 302، 304 اور 306 جب کہ کراچی سے گوادر، بہاولپور، فیصل آباد کی دوطرفہ 6 پروازیں منسوخ کردی گئیں۔ سیالکوٹ سے مسقط جانے والی دو طرفہ پروازیں بھی منسوخ کر دی گئی ہیں۔

ہفتے کی شب پی آئی اے کی 4 پروازیں بیرون ملک روانہ ہوئی تھیں  جن میں چائنا،کوالالمپور،کینیڈا اور استبول کی پروازیں شامل ہیں۔ بیرون ملک گئے پی آئی اے کے جہاز ہی واپس آ سکیں گے۔

پی آئی اے نے انتہائی ضروری پروازیں آپریٹ کرنے کے لیے پی ایس او کو قبل ازوقت 22 کروڑ روپے کی ادائیگی کی تھی۔ یہ ادائیگیاں پلان B کے تحت محدود آپریشن کے تناظر میں ہفتے اور اتوار کی منافع بخش روٹس کی پروازوں کے لیے کی گئی تھیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button