پاکستان

پی آئی اے کی نجکاری میں حصہ لینے کیلئے اہلیت کا معیار کیا ہونا چاہیے؟

نیلامی کیلئے بولی دہندہ کے کاروبارکی مالیت کم ازکم 30 ارب ہونا قرار دی گئی ہے جب کہ بولی لگانے والے کنسورشیم کو مجموعی سالانہ آمدن 200 ارب روپے ظاہر کرنا ہوگی

اسلام آباد(کھوج نیوز) قومی ایئر لائن (پی آئی اے ) کی نجکاری میں حصہ لینے کے لئے اہلیت کا معیار کیا ہونا چاہیے؟ اس حوالے سے نجکاری کمیشن بورڈ نے تمام تر تفصیلات واضح کر دی۔

تفصیلات کے مطابق نجکاری کمیشن بورڈ کی جانب سے پی آئی اے کی نجکاری کیلئے اہلیت کے معیارکی منظوری دیے جانے کے بعد ایک کمیٹی بھی قائم کردی گئی ہے یہ پری کوالیفکیشن کمیٹی بولی دہندہ کی اہلیت کے معیار کیلئے قائم کی گئی ہے۔پی آئی اے کی نیلامی کیلئے بولی دہندہ کے کاروبارکی مالیت کم ازکم 30 ارب روپے ہونا قرار دی گئی ہے جب کہ بولی لگانے والے کنسورشیم کو مجموعی سالانہ آمدن 200 ارب روپے ظاہر کرنا ہوگی۔

سول ایوی ایشن ایکٹ کے تحت غیر ملکی ائیر لائن پاکستانی ائیرلائن کے اکثریتی حصص حاصل نہیں کرسکتی اور غیرملکی سرمایہ کاروں کو مقامی سرمایہ کاروں کے ساتھ شراکت داری کرنا ہوگی۔ حکومت کے پاس پی آئی اے کے 96 فیصد حصص موجود ہیں اور 51 فیصد حصص کی نیلامی کیلئے بولیاں طلب کی گئی ہیں۔ کوالیفکیشن اسٹیٹمنٹ جمع کرانے کی آخری تاریخ 3 مئی مقررکی گئی ہے جب کہ حکومت رواں سال جون تک پی آئی اے کو فروخت کرنا چاہتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button