پاکستان

پی آئی اے کی ٹوٹل کتنی پروازیں منسوخ ہوئیں؟ پتا چل گیا

لاہور سے جدہ کے لیے پی آئی اے کی پرواز پی کے 959، کراچی کے لیے پی کے 303 اور شارجہ کے لیے پی کے 186 منسوخ ہوئی ہیں

اسلام آباد(کھوج نیوز) پی آئی اے کی اسلام آباد سے گلگت کی 4 پروازیں 2 دن جاری رہنے کے بعد یکم نومبر سے پھر بند کر دی گئیں جبکہ مجموعی طور پر 19 پروازیں منسوخ ہوئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد سے گلگت کے لیے پرواز پی کے 601، 602، 605، 606، دبئی کے لیے پی کے 233، سکھر کے لیے پی کے 631، 632، کراچی کے لیے پی کے 368 اور 369 منسوخ کر دی گئی ہیں۔ لاہور سے جدہ کے لیے پی آئی اے کی پرواز پی کے 959، کراچی کے لیے پی کے 303 اور شارجہ کے لیے پی کے 186 منسوخ ہوئی ہیں۔ اس کے علاوہ شارجہ سے پشاور کے لیے پی آئی اے کی پرواز پی کے 258، ملتان سے کراچی کے لیے پی کے 330، 331، جدہ کے لیے پی کے 840، کراچی سے سکھر کے لیے پی کے 536، 537 اور دبئی سے فیصل آباد کے لیے پی کے 224 بھی اڑان نہ بھر سکی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button