پاکستان

پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کونسل میں پھوٹ، میں نے کچھ بول دیا تو کہیں منہ دکھانے کے قابل نہیں رہیں گے: حامد رضا

انتخابی نشان سے لیکر مخصوص نشستوں تک میرے پاس بتانے کو بہت کچھ ہے، اگر میں نے کچھ بول دیا تو کئی لوگ شکل دکھانے کے قابل بھی نہیں رہیں گے

لاہور( کھوج نیوز) پاکستان تحریک انصاف اور سنی اتحاد کونسل میں پھوٹ پڑ گئی، پی ٹی آئی کے رہنماء شیر افضل مروت اور صاحبزادہ حامد رضا نے ایک دوسرے پر الزامات کی بوچھاڑ کر دی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف اور سنی اتحاد کونسل میں پھوٹ پڑ گئی ہے کیونکہ شیر افضل مروت نے بیان دیا تھا کہ سنی اتحاد کونسل کے ساتھ اتحاد کرنا ہماری سب سے بڑی غلطی تھی جس پر صاحبزادہ حامد رضا نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کے دوست اپنے معاملات گھر میں ہی حل کریں تو بہتر ہے، سنی اتحاد کونسل کا فیصلہ عمران خان نے کیا تھا ، میری طرف سے کوئی درخواست نہیں کی گئی تھی، انتخابی نشان سے لے کر مخصوص نشستوں تک میرے پاس بتانے کو بہت کچھ ہے، اگر میں نے بھی ٹاک شوز میں بیٹھ کر کچھ بول دیا تو کئی لوگ شکل دکھانے کے قابل بھی نہیں رہیں گے، میری کمٹمنٹ عمران خان کے ساتھ ہے اور ہمیشہ رہے گی۔صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ میں فضول کی میڈیا پبلسٹی کے لئے عمران خان کا برا نہیں سوچ سکتا صرف اسی لئے خاموش ہوں، ہدایات لے کر پھوٹ مت ڈلوائیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button