پاکستان

پی ٹی آئی ایک بارپھرنیا 9 مئی کرنےکی جانب بڑھنے لگی،صحافی انصارعباسی نےخبردارکردیا

عمران خان کے آفیشل ٹیویٹر اکاونٹ سے یہ زہر پھیلایا جا رہا ہے اور یہ زہریلا ٹیویٹ جس وقت میں یہ کالم لکھ رہا ہوں اُس وقت تک ڈیلیٹ بھی نہیں کیا گیا۔

اسلام آباد(ویب ڈیسک)پی ٹی آئی ایک بارپھرنیا 9 مئی کرنےکی جانب بڑھنے لگی،صحافی انصارعباسی نےخبردارکردیا۔انصار عباسی لکتے ہیں کہ جوکوئی بھی عمران خان کا اور پی ٹی آئی کا آفیشل ٹیوٹر(ایکس) اکاونٹ چلا رہا ہے اُس کی پوری کوشش ہے کہ9 مئی سے بڑا کوئی سانحہ ہو جائے۔  فوج اور فوجی قیادت کے بارے میں ایسا نفرت آمیز اور شرانگیز پراپیگنڈہ کیا جا رہا ہے کہ فوج اور تحریک انصاف کے درمیان جس خلیج کے خاتمے کی بات کی جاتی ہے وہ بڑھتی ہی جا رہی ہے اور چونکہ اس پراپیگنڈا کا بہت زیادہ اثر عمران خان اور تحریک انصاف کے ووٹرز، سپورٹرز پر پڑتا ہے اس لیے یہ جو کچھ بھی ہو رہا ہے اس کا نقصان پاکستان کو ہو سکتا ہے۔ 

تحریک انصاف کے موجودہ چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے شیخ مجیب الرحمن کے حوالے سے عمران خان کے ٹیوٹ اور اس ٹیوٹ میں موجودہ وڈیو کے ذریعے فوج اور فوج کے سربراہ کے خلاف آگ بھڑکانے پر یہ کہہ کر پانی ڈالنے کی کوشش کی عمران خان نے اس ٹیوٹ میں موجود وڈیو کا مواد نہیں دیکھا۔ 

عمران خان کے آفیشل ٹیویٹر اکاونٹ سے یہ زہر پھیلایا جا رہا ہے اور یہ زہریلا ٹیویٹ جس وقت میں یہ کالم لکھ رہا ہوں اُس وقت تک ڈیلیٹ بھی نہیں کیا گیا۔ اگر بیرسٹر گوہر کہتے ہیں کہ عمران خان نے اس ٹویٹ میں موجودہ وڈیو کو نہیں دیکھا اور یہ کہ کچھ Overdo ہوگیا تو پھر اس ٹویٹ کو ڈیلیٹ کیوں نہیں کیا گیا؟؟ 

عمران خان کے آفیشل ٹیویٹر اکاونٹ سے یہ زہر پھیلایا جا رہا ہے اور یہ زہریلا ٹیویٹ جس وقت میں یہ کالم لکھ رہا ہوں اُس وقت تک ڈیلیٹ بھی نہیں کیا گیا۔ اگر بیرسٹر گوہر کہتے ہیں کہ عمران خان نے اس ٹویٹ میں موجودہ وڈیو کو نہیں دیکھا اور یہ کہ کچھ Overdo ہوگیا تو پھر اس ٹویٹ کو ڈیلیٹ کیوں نہیں کیا گیا؟؟ 

مجھے معلوم ہے کہ بیرسٹر گوہر سمیت تحریک انصاف کے کئی رہنما عمران خان اور پی ٹی آئی کے آفیشل ٹیویٹر اکاونٹس کے ذریعے جو خطرناک کھیل کھیلا جا رہا ہے،اُس سے پریشان ہیں لیکن اس سب کو روکنے میں بے بس بھی دکھائی دے رہے ہیں۔ 

ان رہنماوں میں سے کچھ نے آپس میں یہ تک مشورہ کیا کہ کیوں نہ تحریک انصاف کے چند رہنماوں پر مشتمل ایک کمیٹی بنائی جائے جو عمران خان اور پی ٹی آئی کے ٹیوٹر اکاونٹ پر کیے جانے والے ٹیویٹس کو جاری کرنے سے پہلےکلیئر کرے لیکن ایسا اب تک نہیں ہو سکا۔ 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button