پاکستان

پی ٹی آئی رہنماء عمر ایوب اور زرتاج گل نے اپنے اپنے مخالفین کو مات دیدی

آزاد امیدوار عمر ایوب خان 192948 ووٹ جبکہ آزاد امیدوار زرتاج گل 94881 ووٹ لے کر کامیاب رہیں : غیر حتمی غیر سرکاری نتائج

خیبرپختونخوا (کھوج نیوز) غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر عمر ایوب اور زرتاج گل نے اپنے اپنے حلقوں سے قومی اسمبلی کی نشستیں جیت لیں۔

تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 18 ہری پور کے 604 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق آزاد امیدوار عمر ایوب خان 192948 ووٹ لے کر کامیاب رہے جبکہ پاکستان مسلم لیگ ن کے بابر نواز خان 112389 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر آئے۔ اسی طرح کے پی سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 185 ڈیرہ غازی خان 2 سے 226 پولنگ اسٹیشنز کے 226 غیر حتمی نتائج کے مطابق آزاد امیدوار زرتاج گل 94881 ووٹ لے کر کامیاب رہیں جبکہ آزاد امیدوار محمود قادر خان 32929 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button