پاکستان

پی ٹی آئی رہنمائوں کو بل سے نکالنے کیلئے پولیس اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی

تحریک انصاف کے رہنما مراد سعید، اعظم سواتی اور حماد اظہر سمیت 9 مئی کے واقعات میں ملوث 18 اشتہاریوں کے شناختی کارڈبلاک کردیئے گئے

لاہور(کھوج نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنمائوں کو بل سے نکالنے کے لئے پولیس اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی؟ ایسا قدم اٹھا لیا کہ سب حیران اور دیکھتے ہی رہ گئے۔

تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے 18 اشتہاری رہنماؤں کے شامل تفتیش اور انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش نہ ہونے پر شناختی کارڈ بلاک کرنے کی درخواست کی تھی جس پر نادرا نے 9 اور 10 مئی کے مقدمات کے اشتہاریوں کے شناختی کارڈبلاک کردیئے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تمام ملزمان انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش ہوئے بغیر قانونی حقوق حاصل نہیں کرسکتے اور شامل تفتیش ہونے تک ملزمان کے قومی شناختی کارڈز بلاک رہیں گے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جن ملزمان کے شناختی کارڈ بلاک کیے گئے ان میں مراد سعید، اعظم سواتی، حماد اظہر، اسلم اقبال، کرامت کھوکھر، علی امین گنڈاپور، واثق قیوم عباسی، مسرت جمشید چیمہ، جمشید چیمہ، زبیر نیازی، ملک ندیم عباس اور غلام محی الدین دیوان شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق اشتہاری ملزمان کے نام نو فلائی لسٹ میں شامل کیے جاچکے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button