پاکستان

پی ٹی آئی رہنمائوں کے کاغذات مسترد کیوں کیے گئے؟ اسد قیصر نے بڑے راز سے پردہ اٹھا دیا

میرے سمیت پاکستان تحریک انصاف کے رہنمائوں کے کاغذات نوازشریف کو وزیراعظم بنانے کے لئے مسترد کیے گئے ہیں: اسد قیصر

اسلام آباد(کھوج نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء و سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے پی ٹی آئی رہنمائوں کے کاغذات مسترد کرنے کی اصل وجہ بتا کر سب کو حیران کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا تھا کہ فیصلہ عوام نے کرنا ہے، بند کمروں میں بیٹھے ہوئے لوگوں نے نہیں، فیصلوں کے خلاف ہم عدالت جائیں گے اور قانونی جنگ لڑیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آج میرے سمیت تحریک انصاف کے تمام سینئر رہنماؤں کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیے گئے، یہ صرف نوازشریف کو وزیراعظم بنانے کے لیے اوچھے ہتھکنڈے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button