پاکستان

پی ٹی آئی میٹنگ میں جی ایچ کیو ، کور کمانڈر ہائوس سے متعلق کیا بات ہوئی؟ کرنل (ر) ہاشم ڈوگر نے اندرونی کہانی بتا دی

پی ٹی آئی کی میٹنگز میں یہ کہا جاتا تھا کہ جی ایچ کیو اور کور کمانڈر ہائوس کے باہر احتجاج ہوگا 'عمران خان نے نوجوان نسل کا ذہن ہی ایسا تیار کردیا تھا : کرنل (ر) ہاشم ڈوگر

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) کرنل (ر) ہاشم ڈوگر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی میٹنگز میں یہ کہا جاتا تھا کہ جی ایچ کیو اور کور کمانڈر ہائوس کے باہر ہوگا۔ عمران خان نے نوجوان نسل کا ذہن ہی ایسا تیار کردیا تھا کہ پی ڈی ایم تو ختم ہو گئی ہے اور اب ایک ادارہ ہی رہ گیا ہے جس سے ہم نے اپنی مرضی سے نمٹنا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق کرنل (ر) ہاشم ڈوگر کا کہنا تھا کہ جب میں وزیر داخلہ بنا تو میں نے میٹنگز میں جانا شروع کیا ان میٹنگز میں ڈائریکٹ یہ کہنا کہ آپ نے ہتھیار لے لینے ہیں اور اداروں پر حملہ کرنا ہے ایسا بلکل نہیں تھا کیونکہ میٹنگز میں 40کے قریب افراد موجود ہوتے تھے اس ایک بہت بڑا اشارہ یہ تھا کہ پہلے جب عمران خان کو لانگ مارچ کے دوران گولیاں لگیں تو اس کے بعد زمان پارک سے کافی تعداد میں لوگ تھے جنہوں نے اسی وقت یہ منصوبہ بنایا کہ آئیے ہم چلتے ہیں جناح ہائوس کی طرف ، یہ لوگ وہاں سے چلے لیکن فوٹرس سٹیڈیم کے سامنے ان کو روک دیا گیا تو یہ واپس چلے گئے۔ میں سمجھتا ہوں کہ یہ وہ وقت تھا جس میں پارٹی قیادت کو بیٹھ کر سوچنا چاہتے تھا کہ اگر انہوں نے نہیں کہا تو لوگ ادھر کیوں گئے اور اگر گئے ہیں تو آئندہ ہم نے اس کو روکنے کے لئے کیا کرنا ہے کیونکہ یہ پہلے ہی نظر آ رہا تھا کہ عمران خان پر جتنے کیسز تھے انہوں نے گرفتار ہونا ہی تھا۔ لوگ جب لبرٹی چوک میں اکٹھے ہوئے تو وہاں پر چار سے پانچ لاکھ لوگ اکٹھے ہوتے وہاں پر احتجاج کرتے 10دن بیٹھتے اگر ایسا ہوتا تو یہ ایک جمہوری موومنٹ تھی لیکن وہاں پر ایک نعرہ لگا اب ہم یہ بھی نہیں کہہ سکتے تھے کہ وہ کارکن تھے اور یہ بھی نہیں کہہ سکتے تھے کہ وہ کون لوگ گئے کوئی نامعلوم تھے کیونکہ ان کے اندر تحریک انصاف پارٹی کی سینئر لیڈر شپ موجود تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button