پاکستان

پی ٹی آئی نےبحران پیدا کرنےکا "سنہری” موقع گنوادیا،سینیٹرعرفان صدیقی کی چھیڑ چھاڑ

انھوں نے کہا کہ پی۔ٹی۔آئی نے یہ راستہ بھی نہ اپنایا اور ’’بحران‘‘ کا ایک سنہری موقع گنوا دیا۔ اب وہ فارم 47 کا جتنا بھی ماتم کرے یا اسمبلیوں کے اندر جیسا بھی شوروغل مچائے، فروری 2024ءکے انتخابی نتائج پر تصدیق کی مہر لگ چکی

اسلام آباد(ک(ویب ڈیسک)پی ٹی آئی نےبحران پیدا کرنےکا "سنہری” موقع گنوادیا،سینیٹرعرفان صدیقی کی چھیڑ چھاڑ۔رپورٹ کے مطابق پاکستان مسلم لیگ نون کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے بحران پیدا کرنے کا سنہری موقع گنوادیا۔انھوں نے کہا کہ پی۔ٹی۔آئی نے یہ راستہ بھی نہ اپنایا اور ’’بحران‘‘ کا ایک سنہری موقع گنوا دیا۔ اب وہ فارم 47 کا جتنا بھی ماتم کرے یا اسمبلیوں کے اندر جیسا بھی شوروغل مچائے، فروری 2024ءکے انتخابی نتائج پر تصدیق کی مہر لگ چکی اور وہ معتبر قرار پاچکے۔ اس لئے کہ پی۔ٹی۔آئی تمام ایوانوں کا حصہ بن چکی۔ ایک صوبے میں اُس کی حکومت قائم ہوچکی ہے۔ مرکز میں عددی اکثریت کی بنا پر اتحادیوں کی حکومت تشکیل پاچکی ہے۔ یہ اتحاد عددی اکثریت کی بدولت اپنا وزیراعظم، اپنا اسپیکر اور اپنا ڈپٹی ا سپیکر منتخب کرچکا ہے۔ اس اتحاد کے امیدوار، آصف علی زرداری، پی۔ٹی۔آئی کے نامزد صدارتی امیدوار محمود خان اچکزئی کو 181 کے مقابلے میں 411ووٹوں سے شکست دے کر ایوانِ صدر میں مورچہ سنبھال چکے ہیں۔ اب فارم 47 کی قوالی، 2018والے آر۔ٹی۔ایس کی ٹھمری کے سوا کچھ نہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button