پاکستان

پی ٹی آئی نے اسد قیصر کو کھڈے لائن لگا دیا مگر کس کے کہنے پر ؟

چند روز قبل اسد قیصر نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی کیلئے عاقب اللہ اور وزیراعظم کیلئے عمر ایوب کی نامزدگیوں کا اعلان کیا تھا

اسلام آباد(کھوج نیوز) پاکستان تحریک انصاف نے سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو کھڈے لائن لگا دیا مگر کس کے کہنے پر ؟ اس حوالے سے ایسی سچائی سامنے آگئی کہ سب دنگ رہ گئے۔

تفصیلات کے مطابق پارٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کے بھائی عاقب اللہ کو اسپیکر کیلئے نامزدگی سے ہٹانے کا فیصلہ عمر ایوب اور بیرسٹر گوہر کے شدید ردعمل کے بعد آیا۔ عمر ایوب نے عاقب اللہ کی جگہ بابر سلیم سواتی کو اسپیکر کیلئے نامزد کرنے کا اعلان کیا جبکہ اس حوالے سے ذرائع کا بتانا ہے کہ بابر سلیم کی تعیناتی کا فیصلہ عمر ایوب کی اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات میں کیا گیا۔ چند روز قبل اسد قیصر نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی کیلئے عاقب اللہ اور وزیراعظم کیلئے عمر ایوب کی نامزدگیوں کا اعلان کیا تھا۔ ذرائع کے مطابق اب پی ٹی آئی نے اسد قیصر کو سیاسی امور سے متعلق فیصلوں سے بھی روک دیا گیا، موجودہ سیاسی کمیٹی کو مذاکرات، حکومت سازی سے متعلق روابط سے روک دیا گیا۔ پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بیرسٹر گوہر اور عمر ایوب سیاسی جماعتوں کے روابط سے متعلق کمیٹی کے ناموں کا فیصلہ کریں گے، پارٹی کے حتمی فیصلوں کی منظوری عمر ایوب اور بیرسٹر گوہر دیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button