پاکستان

پی ٹی آئی نے نارتھ ، سنٹرل پنجاب، سیالکوٹ اور لاہور سے کتنی سیٹیں جیتیں؟ کاشف عباسی کا بڑا دعویٰ آگیا

تحریک انصاف نے نارتھ پنجاب میں کلین سوئپ، سنٹرل پنجاب سے 40 ، سیالکوٹ سے 4اور لاہور سے 12 سیٹیں حاصل کیں: کاشف عباسی کا دعویٰ

لاہور(کھوج نیوز) ملک بھر میں ہونے والے عام انتخابات میں تحریک انصاف نے نارتھ پنجاب ، سنٹرل پنجاب ، سیالکوٹ اور لاہور سے کتنی سیٹیں جیتیں، کاشف عباسی نے بڑا دعویٰ کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی کاشف عباسی نے دعویٰ کیا ہے کہ مجھے ایک بیورو کریٹ نے بتایا ہے کہ ملک بھر میں ہونے والے حالیہ عام انتخابات میں ایک بڑی جماعت بن کر ابھری ہے تحریک انصاف نے پورے نارتھ پنجاب سے ایک بھی سیٹ نہیں ہاری اس نے تمام سیٹیوں پر کامیابی حاصل کی ہے ۔ انہوں نے کہا ہے کہ سنٹرل پنجاب کی 44 میں سے 40 سیٹوں پاکستان تحریک انصاف نے کامیابی حاصل کی جبکہ صرف 4سیٹوں پر دیگر جماعتوں کے رہنمائوں نے کامیابی حاصل کی ۔ سینئر صحافی کا یہ بھی کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے سیالکوٹ سے 4 اور صوبائی دارالحکومت لاہور سے 12سیٹوں پر کامیابی حاصل کی لیکن اس کے باوجود بھی پی ٹی آئی کے منتخب کردہ نمائندوں کو شکست کھانا پڑی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button