پاکستان
پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز خواتین کی مخصوص نشستوں سے دستبردار کیوں ہوئی؟
استعفے الیکشن کمیشن میں جمع کروا دیئے ، استعفے دینے والی خواتین میں سومی فلک ناز، یاسمین فہد، آسیہ اسد، نائمہ اسلم، ثوبیہ رحمان، انیتا محسود اور نادیہ شیر شامل ہیں
پشاور(کھوج نیوز) سابق وزیر اعلی پرویز خٹک کی جماعت پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز خواتین کی مخصوص نشستوں سے دستبردار کیوں ہوئی؟ اس حوالے سے اندر کی بات سامنے آگئی۔
تفصیلات کے مطابق ذرائع نے بتایا ہے کہ پی ٹی آئی پی کی مخصوص نشستوں کیلئے پارٹی سے نامزد تمام خواتین نے استعفے الیکشن کمیشن میں جمع کروا دیئے ہیں، استعفے دینے والی خواتین میں سومی فلک ناز، یاسمین فہد، آسیہ اسد، نائمہ اسلم، ثوبیہ رحمان، انیتا محسود اور نادیہ شیر شامل ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز نے خیبرپختونخوا اسمبلی میں 2 نشتیں جیتیں ہیں۔