پاکستان

پی ٹی آئی پر پابندی لگائی جائیگی یا نہیں؟ خواجہ آصف نے بڑا سچ بے نقاب کر دیا

جائزہ لیا جا رہا ہے کہ پی ٹی آئی پر پابندی لگائی جائے، پی ٹی آئی نے ریاست کو چیلنج کیا ہے، ریاست کی اساس پر حملہ کیا گیا، کون سا جرم ہے جو 9 مئی کونہیں ہو

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک) پی ٹی آئی پر پابندی لگائی جائیگی یا نہیں؟ خواجہ آصف نے بڑا سچ بے نقاب کر دیا ‘وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)پر پابندی لگانے پر غور کیا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنماء اور وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف پر پابندی لگانے پر غور کیا جا رہا ہے، عمران خان کے گھناؤنے عزائم تھے جو کسی بھارتی کے ہوسکتے ہیں پاکستانی کے نہیں، جائزہ لیا جا رہا ہے کہ پی ٹی آئی پر پابندی لگائی جائے، پی ٹی آئی نے ریاست کو چیلنج کیا ہے، ریاست کی اساس پر حملہ کیا گیا، کون سا جرم ہے جو 9 مئی کونہیں ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کا ہرحربہ ناکام ہوا، عسکری تنصیبات پر حملہ عمران خان کا آخری حربہ تھا، 9 مئی کے واقعات اچانک نہیں پلاننگ کے تحت ہوئے ہیں، 9 مئی کو ہونے والے واقعات میں ملوث شرپسندوں کے گھناؤنے مقاصد تھے۔ خو

خواجہ آصف نے مزید کہا کہ اگر پی ٹی آئی پرپابندی سے متعلق فیصلہ ہوا توپارلیمنٹ سے رجوع کیا جائیگا، عمران خان نے جتنے بھی اقدامات کیے ہیں بھارت میں خوشی منائی گئی، بھارت جوپاکستان کے ساتھ نہیں کرسکا وہ عمران خان نے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم عمران خان کوکوئی نقصان نہیں پہنچاسکے، عمران خان کے اپنے اقدامات کی وجہ سے انہیں نقصان ہو رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button