پاکستان

پی ٹی آئی پر پابندی کا معاملہ، نواز شریف کی مخالفت، ن لیگ دو حصوں میں تقسیم

تحریک انصاف پر پابندی اور دیگر معاملات میں ن لیگ میں رائے تقسیم ' نواز شریف نے سینئر رہنمائوں کو پابندی کی باتیں کرنے سے منع کر دیا

لاہور(ماینٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ ن کے تاحیات قائد و سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے پاکستان تحریک انصاف پر پابندی کی مخالفت کر دی جس کے بعد ن لیگ دو حصوں میں تقسیم ہو گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نوازشریف کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ ن لیگ میں تحریک انصاف پر پابندی اور دیگر معاملات میں رائے تقسیم ہوگئی جبکہ نوازشریف سمیت ن لیگ اکثریت تحریک انصاف پرپابندی کے حق میں نہیں۔ ذرائع نے کہا ہے کہ نواز شریف نے سینئررہنماؤں کو پابندی کی باتیں کرنے سے گریز کرنے کا کہہ دیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ نواز شریف نے 9 مئی کے واقعات میں ملوث دہشت گردوں اور سیاسی شخصیات میں فرق کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہملوث دہشت گردوں کا ضرور آرمی ایکٹ کے تحت ٹرائل ہوناچاہیے اور دیگر سیاسی شخصیات کا معاملہ سول کورٹ میں آنا چاہیے۔ ذرائع کے مطابق ن لیگ کے چند رہنما پی ٹی آئی پرپابندی اورسختی کے حق میں بھی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button