پاکستان

پی ٹی آئی کا بلین ٹری سونامی پروگرام، وفاقی حکومت نے بڑا قدم اٹھا لیا

وفاقی حکومت نے پاکستان تحریک انصاف کے دور کے بلین ٹری سونامی پروگرام کا نام تبدیل کر کے گرین پاکستان پروگرام کر کے اس کو جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے

اسلام آباد(کھوج نیوز) پاکستان تحریک انصا ف (پی ٹی آئی) کا بلین ٹری سونامی پروگرام کو بند کرنے کی بجائے ن لیگ کی وفاقی حکومت نے کونسا قدم اٹھایا ؟ اس حوالے سے بڑی خبر آگئی۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع نے بتایا ہے کہ گرین پاکستان پروگرام کے بجٹ میں 300 فیصد سے زیادہ کا اضافہ تجویز کیا گیا ہے جبکہ اس پروگرام کے لیے 15 ارب 62 کروڑ روپے رکھنے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ یہ پروگرام پی ٹی آئی دور میں 10 بلین ٹری سونامی کے نام سے شروع کیا گیا تھا، رواں مالی سال گرین پاکستان پروگرام کے لیے 3 ارب 90 کروڑ روپے رکھے گئے تھے۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ جون 2024 ء تک گرین پاکستان پروگرام پر 29 ارب 56 کروڑ روپے کے اخراجات ہو چکے ہیں، ایکنک نے 10 بلین ٹری سونامی پروگرام کی منظوری 2019ء میں دی تھی۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ ایکنک نے یہ منصوبہ 125 ارب 18کروڑ 43 لاکھ روپے کی لاگت سے منظور کیا تھا اور پی ڈی ایم کی گزشتہ حکومت میں منصوبے کا نام گرین پاکستان پروگرام رکھ دیا گیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button