پاکستان

پی ٹی آئی کا مرکزی سیکریٹریٹ سیل،مزاحمت پر رہنما گرفتار،سی ڈی کا بڑا ایکشن

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹریٹ کو سیل کرنے کےدوران پرمزاحمت پر انسداد دہشتگردی مقدمہ درج کرلیاگیا

اسلام آباد(کھوج نیوز)پی ٹی آئی کا مرکزی سیکریٹریٹ سیل،مزاحمت پر رہنما گرفتار،سی ڈی کا بڑا ایکشن ،رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹریٹ کو سیل کرنے کےدوران پرمزاحمت پر انسداد دہشتگردی مقدمہ درج کرلیاگیا۔مقدمےمیں پی ٹی آئی اسلام آباد کےرہنما عامرمغل کو نامزدکیاگیا۔ پولیس نےرات کوہی عامرمغل کوپی ٹی آئی کےمرکزی سیکرٹریٹ کےباہرسےگرفتار کرلیا تھا۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کو سی ڈی اے کی جانب سے 3 مرتبہ نوٹس جاری کئے جا چکے تھے جن کا کوئی جواب دیا گیا تھا نا ضروری اقدامات کئے گئے تھے۔

مقدمے کے متن کے مطابق سی ڈی اے کے تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران عامر مغل ہاتھ میں لوہے کا راڈ اٹھائے وہاں پہنچے۔ عامر مغل کے ساتھ دیگر لوگ بھی تھے۔ عامر مغل اور ان کے ساتھیوں نے لوہے کے روڈ اٹھائے ہوئے تھے اور وہ ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے ہجوم کے ساتھ پولیس پر حملہ آور ہوئے۔

متن میں مزید کہا گیا ہے کہ عامر مغل  کی گرفتاری کے دوران ان کے ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ مقدمہ تھانہ کراچی کمپنی میں علاقہ مجسٹریٹ کی مدعیت میں 7 اے ٹی اے سمیت دیگر دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button