پاکستان

پی ٹی آئی کو اسلام آباد میں جلسے کی مشروط اجازت کن شرائط پر دی گئی ؟

جلسہ مقررہ وقت پر ختم کرنا ہوگا اور جلسے میں ریاست کے خلاف نعرے یا تقریر کی اجازت نہیں ہوگی اور نہ ہی کس قسم کی ہلڑ بازی کی جائے گی: ضلعی انتظامیہ اسلام آباد

اسلام آباد(کھوج نیوز) پاکستان تحریک انصاف کو اسلام آباد میں جلسے کی اجازت کن شرائط پر ملی ؟ ا س حوالے سے تمام تر تفصیلات منظر عام پر آنے کے بعد قومی سیاست ہل کر رہ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے عدالتی حکم پر پی ٹی آئی کو 39 شرائط کے ساتھ جلسے کی اجازت دی جس کیلئے باقاعدہ این او سی بھی جاری کردیا گیا ہے۔ این او سی کی شرائط کے مطابق جلسہ مقررہ وقت پر ختم کرنا ہوگا اور جلسے میں ریاست کے خلاف نعرے یا تقریر کی اجازت نہیں ہوگی۔ اس کے علاوہ کسی قسم کی ہلڑ بازی اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں ہوگی جب کہ سکیورٹی کی ذمہ داری تحریک انصاف پر عائد ہوگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button