پاکستان

پی ٹی آئی کو بلے کا انتخابی نشان واپس دینے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج

پی ٹی آئی نے انٹر پارٹی انتخابات الیکشن ایکٹ کے تحت نہیں کروائے' پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ آئین اور قانون کے خلاف ہے: الیکشن کمیشن کا مؤقف

اسلام آباد(کھوج نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کو بلے کا انتخابی نشان واپس دینے کا پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کئے خلاف الیکشن کمیشن سپریم کورٹ پہنچ گیا اور پی ٹی آئی کو بلے کا انتخابی نشان واپس دینے کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا۔ الیکشن کمیشن نے درخواست میں کہا کہ پی ٹی آئی نے انٹر پارٹی انتخابات الیکشن ایکٹ کے تحت نہیں کروائے۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ آئین اور قانون کے خلاف ہے، ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔ سپریم کورٹ کی جانب سے الیکشن کمیشن کی اپیل کو ڈائری نمبر 657 لگا دیا گیا۔ گزشتہ روز پشاورہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے پی ٹی آئی کو بلے کا نشان واپس دینے کا فیصلہ دیا تھا اور الیکشن کمیشن کو حکم دیا تھا پی ٹی آئی کو سرٹیفکیٹ جاری کرنے کا فیصلہ ویب سائٹ پر بھی جاری کیا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button