پاکستان

پی ٹی آئی کی خواتین ونگ کی رہنماء شبنم جہانگیر کو کہاں سے گرفتار کیا گیا ؟پتا چل گیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)خواتین ونگ کی رہنما شبنم جہانگیر کو کراچی ائیر پورٹ سے حراست میں لے لیا گیا

کراچی(نیوز رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) خواتین ونگ کی رہنماء شبنم جہانگیر کو کہاں سے گرفتار کیا گیا؟ اصل کہانی سب کو پتا چل گئی۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا تھا کہ شبنم جہانگیر کراچی سے غیر ملکی ائیر لائن کی پرواز سے دبئی جا رہی تھیں۔ ائیرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ خاتون رہنما کے پاس دبئی کا بزنس ویزا موجود ہے، انہیں بورڈنگ کے بعد امیگریشن کاؤنٹر سے حراست میں لیا گیا۔ حکام کے مطابق شبنم جہانگیر کا نام ایف آئی اے کی اسٹاپ لسٹ میں موجود ہے جبکہ وہ 9 مئی کو کراچی میں ہونے والی ہنگامہ آرائی جلا ؤگھیرا میں درج ایف آئی آرز میں بھی مطلوب تھیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شبنم جہانگیر کراچی سے دبئی کے لیے پاسپورٹ نمبر 8100574-AF پر سفر کر رہی تھیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button