پی ٹی آئی کی مخصوص نشستیں کون سی جماعتوں میں تقسیم ہوں گی؟نیا فارمولا سامنے آگیا
حالیہ انتخابات میں پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدواروں کو ان کی اکثریت کے مطابق نشستیں اعلیٰ عدلیہ کے فیصلے آنے تک مکمل طور پر خالی رکھی جائیں گی
اسلام آباد(کھوج نیوز)قومی اسمبی کے پی کے اور پنجاب میں پاکستان تحریک انصاف کی مخصوص نشستیں کون کون سی بڑی سیاسی جماعتوں میں تقسیم ہوں گی؟ آئین اور قانون کے مطابق واضح کر دیا گیا۔بتایا گیا ہے کہ حالیہ انتخابات میں پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدواروں کو ان کی اکثریت کے مطابق نشستیں اعلیٰ عدلیہ کے فیصلے آنے تک مکمل طور پر خالی رکھی جائیں گی اور ان مخصوص نشستوں کو دیگر سیاسی جماعتوں میں تقسین نہیں کیا جائے گا۔واضح ہوکہ پی ٹی آئی کی قیادت نے پشاور ہائیکورٹ میں مخصوص نشستوں کے لئے درخواست دائر کردی گئی ہے جبکہ پی ٹی آئی نے قومی اسمبلی اور کے پی کے میں سنی تحریک اور مجلس وحدت مسلمین کے ساتھ اتحاد کا اعلان کر دیا ہے جبکہ ان دونوں جماعتوں نے مخصوص نشستوں کی فہرست الیکشن کمیشن میں جمع نہیں کروائی ہے ۔ الیکشن کمیشن کے قوانین کے مطابق پہلے سیاسی جماعتوں کو 4/5 کے تناسب سے مخوصوص نشستیں ملتی تھیں تاہم نئے فامولے کے تحت اب پی ٹی آئی سمیت تمام جماعتوں کو 2/6 کے تناسب سے خواتین اور اقلیتوں کی نشستیں ملیں گی۔
دوسری جانب ذرائع نے کہا ہے کہ مخصوص نشستوں کا معاملہ قانونی تاریخ میں پہلی دفعہ ہوگا آخر میں فیصلہ سپریم کورٹ سے ہی ہوگا تمام سیاسی جماعتیں ”میثاق پاکستان“ یا ”میثاق معیشت“ کر کے ملک کو آگے لے کر جائیں، پی ٹی آئی قومی دھارے میں شامل ہونا چاہے تو اسے شامل کرنا چاہیے، کمشنر راولپنڈی کے الزامات کی شفاف تحقیقات ہونی چاہیے۔