پاکستان

پی ٹی آئی کے ترجمان رؤف حسن پر حملہ کرنے والے کون؟ پتا چل گیا

حملہ آور 4 تھے جنہوں نے کسی چیز سے رؤف حسن پر وار کیے اور ان سے چھینا جھپٹی کی کوشش بھی کی اور لوگوں کے جمع ہونے پر فرار ہوگئے: عینی شاہدین

اسلام آباد(کھوج نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان رؤف حسن پر حملہ کرنے والے کون تھے؟ اس حوالے سے تاحال ابھی تک کسی قسم کا کوئی نام بھی سامنے نہیں آیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان رؤف حسن جی سیون مرکز میں نجی ٹی وی چینل کے دفتر سے نکلے تو باہر نامعلوم افراد نے ان پر حملہ کردیا۔ عینی شاہدین کے مطابق حملہ آور 4 تھے جنہوں نے کسی چیز سے رؤف حسن پر وار کیے اور ان سے چھینا جھپٹی کی کوشش بھی کی اور لوگوں کے جمع ہونے پر فرار ہوگئے۔ حملے میں ترجمان پی ٹی آئی کے چہرے پر زخم آئے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button