پاکستان
پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدواروں کا سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کا اعلان
پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ پی ایس 88 کے نومنتخب ایم پی اے پیپلزپارٹی میں شامل ہوگئے ہیں جبکہ پی ٹی آئی کے ایک رکن کی جیت کا نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوا
سندھ(کھوج نیوز) پاکستان تحریک انصاف سندھ کے حمایت یافتہ آزاد امیدواروں نے سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا، آزاد امیدواروں کا کسی بھی جماعت میں شامل ہونے کا آج آخری دن ہے۔
پی ٹی آئی کے رہنما خرم شیر زمان نے الزام لگایا ہے کہ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ منتخب ارکان کو سنی اتحاد کونسل میں شامل نہیں ہونے دیا جارہا، آزاد امیدواروں کا کسی بھی جماعت میں شامل ہونے کا آج آخری دن ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ پی ایس 88 کے نومنتخب ایم پی اے پیپلزپارٹی میں شامل ہوگئے ہیں جبکہ پی ٹی آئی کے ایک رکن کی جیت کا نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوا۔