پاکستان

پی ٹی آئی کے رہنماء اسد قیصر کو آزادی کا پروانہ مل گیا

اسد قیصر کی رہائی کے بعد ان کے استقبال کے لیے کارکنان کی بڑی تعداد جیل کے باہر موجود تھی'رہائی کے بعد گفتگو کیے بغیر روانہ ہوگئے

مردان(کھوج نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء و سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو آزادی کا پروانہ مل گیا ہے ، واضح رہے کہ ان کو 8 دسمبر کو تین ایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق سابق سپیکر قومی اسمبلی کو 9 مئی کو مردان اور چارسدہ میں درج مقدمات میں پہلے ہی ضمانت مل چکی ہے۔ اسد قیصر کو مردان کی سینٹرل جیل سے رہا کیاگیا۔ اسد قیصر کی رہائی کے بعد ان کے استقبال کے لیے کارکنان کی بڑی تعداد جیل کے باہر موجود تھی۔رہائی کے بعد اسد قیصر میڈیا سے گفتگو کیے بغیر روانہ ہوگئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button