پاکستان

پی ٹی آئی کے رہنماء مراد سعید کے بھائی کون کن مقدمات میں گرفتار کیا گیا؟

مراد سعید کے بھائی کلیم سعید کے خلاف مختلف مقدمات درج ہیں، کلیم سعید کو ٹاؤن میونسپل آفس(ٹی ایم او)سے گرفتار کیا گیا: پولیس

سوات(مانیٹرنگ ڈیسک) پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر مراد سعید کے بھائی کو کن مقدمات میں گرفتا رکیا گیا؟ تفصیلات منظر عام پر آگئیں ۔

تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ مراد سعید کے بھائی کلیم سعید کے خلاف مختلف مقدمات درج ہیں، کلیم سعید کو ٹاؤن میونسپل آفس(ٹی ایم او)سے گرفتار کیا گیا۔ یاد رہے کہ آج پولیس نے سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کی اہلیہ رابعہ سلطان کو بھی انسداد دہشت گردی کی عدالت سے اس وقت گرفتار کیا جب وہ اپنے خاوند سے ملنے عدالت آئی تھیں۔ اس کے علاوہ آج پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ہمایوں اختر خان اور سابق وفاقی وزیر غلام سرور نے بھی پارٹی سے اپنی راہیں جدا کرنے کا اعلان کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button