پاکستان

پی ٹی آئی کو ختم کرنے کا معاملہ’ شاہد خاقان عباسی نے بڑا بیان داغ دیا

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک ) مسلم لیگ ن کے رہنماء شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہےکہ کوئی کسی جماعت کو ختم نہیں کرسکتا، جس ملک میں جمہوریت نہیں ہوگی الیکشن چوری ہوں گے تو  پھر  بوجھ پڑے گا۔

تفصیلات کے مطابق شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ سب ذمہ داری سےکام کریں گے تو ملکی مسائل حل ہوسکیں گے، مشورہ دینا چیف جسٹس کا کام نہیں ہے۔

شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ جھوٹے مقدمے عدالتوں میں ہیں، نیب کیا کر رہا ہے، ہمیں بتایا جائےکہ ہم نےکون سے اختیارات کا غلط استعمال کیا، ہماری زندگی مفلوج بنائی گئی، بدنامی الگ ہوئی مالی نقصان بھی ہوا، نیب اب کم از کم  جعلی کیس پر معافی مانگ لے، جس کا بھی دباؤ تھا نیب اب معافی مانگ لے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button