پاکستان

پی ڈی ایم ٹوٹ کر چکنا چور ہو چکی ہے؟ شاہ محمود قریشی کا بڑا دعویٰ

بلاول کی بات درست ہے کہ سیلاب زدگان کی بحالی بغیر وسائل مہیا کیے بغیر ممکن نہیں لیکن بجٹ دستاویز میں رقم مختص نہیں تھی تو خاموش کیوں رہے؟

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وائس چیئرمین پاکستان تحریک انصاف شاہ محمود قریشی نے بڑا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم ) ٹوٹ کر چکنا چور ہو چکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا یونان کشتی حادثے میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کرتا ہوں، وزیراعظم نے آج سوگ کا اعلان کیا مگر بات 300 گھرانوں کی ہے، میں نے ایک سیل بنایا تھا جس کا کام 24 گھنٹے الرٹ رہنا تھا، آج وزارت خارجہ خاموش ہے، لوگوں کو آگاہ کرنا چاہیے، دفتر خارجہ یونان کشتی حادثے سے متعلق آگاہ کرے۔

انہوں نے کہا میں نے کہا تھا پی ڈی ایم کا اتحاد بکھر رہا ہے جس کی کل سے شروعات ہو گئی، بلاول بھٹو نے کل سوات سے متعلق خدشات ظاہر کیے، بلاول کی بات درست ہے کہ سیلاب زدگان کی بحالی بغیر وسائل مہیا کیے بغیر ممکن نہیں لیکن بجٹ دستاویز میں رقم مختص نہیں تھی تو خاموش کیوں رہے؟ بجٹ میں سندھ کے فنڈز کے بارے میں تبصرہ کیوں نہیں ہوا۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا آج وزرا آزاد کشمیر کے الیکشن پر اعتراضات اٹھا رہے ہیں، آزاد کشمیر میں پیپلز پارٹی نے ن لیگ کے ساتھ دھاندلی کی تو کراچی میں 13 ووٹ کیوں دیے؟ کراچی کے میئر کے الیکشن میں آپ نے اپنا احتجاج کیوں نہیں ریکارڈ کرایا۔ وائس چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کا کہنا تھا عملی طور پر پی ڈی ایم کا اتحاد ختم ہو چکا ہے، اب صرف اعلان ہونا باقی ہے، پی ڈی ایم اتحاد عملی طور پرختم ہوچکا، اعلان کی تاخیر ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button