پاکستان

چوہدری شجاعت کی پرویز الٰہی سے جیل میں ملاقات، ق لیگ میں شمولیت کا اعلان؟

پرویز الٰہی ہماری پارٹی میں ہی ہیں' ان کی طبیعت ٹھیک نہیں تھی ، پائوں سوجے ہوئے تھے، ہمارے خاندان کا حصہ ہیں: چوہدری شجاعت حسین

لاہور(سٹاف رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک) چوہدری شجاعت حسین کی پاکستان تحریک انصاف کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی سے جیل میں ملاقات ‘ ق لیگ میں شمولیت کا اعلان؟

تفصیلات کے مطابق ذرائع نے بتایا ہے کہ جیل میں چوہدری پرویز الٰہی کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں چوہدری شجاعت کے صاحبزادے اور وفاقی وزیر سالک حسین بھی موجود تھے۔ چوہدری شجاعت حسین کا کہنا تھا پرویز الہی کی طبیعت ٹھیک نہیں تھی اور پاؤں سوجے ہوئے تھے، پرویز الٰہی ہمارے خاندان کا حصہ ہیں اس لیے ملنے گیا، ہمارے خاندان نے پہلے بھی مشکلات دیکھی ہیں۔ چوہدری شجاعت نے کہا کہ پرویز الٰہی ہماری پارٹی میں ہی ہیں۔ چوہدری شجاعت سے دوبارہ سوال پوچھا گیا کہ پرویز الہی تو تحریک انصاف کے صدر ہیں، اس پر چوہدری شجاعت حسین مسکرا دیے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button