پاکستان

چوہدری عدنان قتل کیس، چوہدری تنویر کو لینے کے دینے پڑ گئے

راولپنڈی کی عدالت کی جانب سے سنائے جانے والے فیصلے میں چوہدری تنویرکی ضمانت مسترد کرتے ہوئے ان کی گرفتاری کا حکم دیا گیا

راولپنڈی (کھوج نیوز) سابق ایم پی اے چوہدری عدنان قتل کیس میں عدالت نے ایسا فیصلہ سنا دیا کہ مسلم لیگ ن کے رہنماچوہدری تنویرکو لینے کے دینے پڑ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کی عدالت کی جانب سے سنائے جانے والے فیصلے میں چوہدری تنویرکی ضمانت مسترد کرتے ہوئے ان کی گرفتاری کا حکم دیا گیا۔ عدالت نے چوہدری تنویر کے بیٹوں دانیال، اسامہ اور بھائی چنگیز کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔ سابق ایم پی اے چوہدری عدنان کو 12 فروری کو فائرنگ کر کے قتل کیا گیا تھا۔ چوہدری عدنان کے قتل کا مقدمہ 12 فروری کو تھانہ سول لائن میں درج کیا گیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button