پاکستان

چوہدری پرویز الٰہی جیل سے باہر’ عمران خان کی رہائی کا اشارہ؟

مجھے پکڑوانے اور جو زیادتیاں ہوئیں اس میں سب سے زیادہ کردار محسن نقوی کا رہا، عمران خان کے ساتھ تھا، ہوں اور رہوں گا: صدر پی ٹی آئی چوہدری پرویز الٰہی

لاہور(کھوج نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے صدر چوہدری پرویز گذشتہ روز جیل سے باہر آ چکے ہیں جس کے بعد بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی رہائی کا اشارہ بھی ملا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے صدر چوہدری پرویز الٰہی گذشتہ روز کوٹ لکھپت جیل سے رہا ہونے کے بعد گھر پہنچ گئے ہیں جس کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی رہائی کا اشارہ بھی مل رہا ہے۔ واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو متعدد مقدمات میں رہائی مل چکی ہے اور امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ آئندہ چند ماہ کے دوران انہیں بھی رہا کر دیا جائے گا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر چوہدری پرویز الٰہی نے جیل سے رہا ہونے کے بعد اپنے پہلے بیان میں کہا ہے کہ مجھے پکڑوانے اور جو زیادتیاں ہوئیں اس میں سب سے زیادہ کردار محسن نقوی کا رہا، عمران خان کے ساتھ تھا، ہوں اور رہوں گا۔ رہائی کے بعد جاری کردہ اپنے پہلے بیان میں چوہدری پرویز الہی نے کہاکہ اللہ پاک کا بہت شکر ہے کہ مجھے سرخرو کیا، اور حوصلہ دیا کہ میں ثابت قدم رہوں۔

سابق وزیراعلی پنجاب نے کہاکہ گجرات کے لوگوں کو بہت زیادتیاں اور ظلم سہنا پڑا، گجرات میں ہمارا مینڈیٹ تک چرایا گیا۔ انہوں نے کہاکہ چوہدری شجاعت کے بچوں سے اس وقت تک کوئی بات نہیں ہو گی جب تک ہمارا مینڈیٹ واپس نہیں ہوگا۔انہوں نے کہاکہ میں ان ججوں کا مشکور ہوں جنہوں نے حق اور سچ کا ساتھ دیا اور مجھے رہائی ملی، اس کے علاوہ ان سب لوگوں کا مشکور ہوں جنہوں نے میرے لیے دعائیں کیں اور اس مشکل وقت میں میرا ساتھ دیا۔ پرویز الہی نے کہاکہ گجرات میں جن لوگوں کے ساتھ زیادتیاں ہوئیں وہ جب تک معاف نہیں کریں گے تب تک ان سے کوئی بات نہیں ہوگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button