پاکستان

چوہدری پرویز الٰہی مکمل خاموش، فوج مخالف بیان بازی سے گریز’ دبائو پر پی ٹی آئی چھوڑنے کا فیصلہ

جیل کاٹنے سے تو بڑے بڑے صحت مند اور جوان گھبرا جاتے ہیں لیکن چوہدری پرویز الٰہی نے جو اس وقت اٹھہتر سال کے پیٹے میں ہیں ، ذرا سی کمزوری بھی کا مظاہرہ نہیں کیا

لاہور(کھوج نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے صدر چوہدری پرویز الٰہی رہائی کے بعد مکمل خاموش ہو گئے ہیں اور فوج مخالف بیان باز ی سے گریز کرنے کیساتھ ساتھ دبائو پر پی ٹی آئی چھوڑنے کا فیصلہ بھی کر چکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع نے بتایا ہے کہ چوہدری پرویز الٰہی جو ڈٹ کر اپنے لیڈر کے ساتھ کھڑا رہے مخالفین اس کی عزت کرتے ہیں۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی پارلیمان چھوڑ کر نہ بھاگتے تو ہماری حکومت سولہ ماہ قائم نہ رہتی وہ دو صوبوں میں حکومت نہ گراتے تو واقعہ 9 مئی بھی نہ ہوتا ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ چوہدری پرویز الٰہی کا موجودہ حالات میں اس حوصلے اور استقامت سے جیل کاٹنا سب کو متاثر کر گیا ہے ۔ جیل کاٹنے سے تو بڑے بڑے صحت مند اور جوان گھبرا جاتے ہیں لیکن چوہدری پرویز الٰہی نے جو اس وقت اٹھہتر سال کے پیٹے میں ہیں ، ذرا سی کمزوری بھی کا مظاہرہ نہیں کیا ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button