پاکستان

چوہدری پرویز الٰہی کتنے حلقوں سے الیکشن میں حصہ لیں گے؟ نام سامنے آگئے

سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی 6 حلقوں سے انتخابات میں حصہ لیں گے جن میں 3 قومی اسمبلی اور 3صوبائی اسمبلی کی نشستیں شامل ہیں

راولپنڈی(کھوج نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء و سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی 2024ء کے عام انتخابات میں کتنے حلقوں سے حصہ لیں گے؟ تمام نام سامنے آگئے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعلی پنجاب پرویز الٰہی سے ان کے وکیل سردار عبدالرازق خان نے ملاقات کے بعد بتایا کہ چودھری پرویز الٰہی نے کاغذات نامزدگی پر دستخط کر دیئے ہیں۔پرویز الٰہی کل 6 حلقوں سے انتخابات میں حصہ لیں گے، وہ قومی اور صوبائی اسمبلی کی تین، تین نشستوں پر انتخاب لڑیں گے۔ پرویز الٰہی گجرات، منڈی بہاؤالدین اور تلہ گنگ سے الیکشن لڑیں گے، پرویز الٰہی قومی اسمبلی کے حلقے این اے 59،64 اور 69 سے الیکشن لڑیں گے۔ سردار عبدالرازق نے کہا کہ پرویز الٰہی پنجاب اسمبلی کے حلقے پی پی 23، 32 اور 34 سے بھی الیکشن لڑیں گے۔وکیل سردار عبدالرازق نے اڈیالہ جیل میں پرویز الہی سے کاغذات پر دستخط لیے جنہیں جلد ہی الیکشن کمیشن میں جمع کرا دیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button